تازہ ترین

سید علی خامنہ ای کی پہلی برسی کے لیے کمیٹی تشکیل، تقریبات عیدالفطر تک جاری رہیں گی

0

ایران میں شہید رہبر سید علی خامنہ ای کی پہلی برسی کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے نائب صدر محمد رضا عارف کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جبکہ برسی کی تقریبات عیدالفطر تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں پہلی برسی کے پروگراموں کے انعقاد سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران محمد رضا عارف نے بتایا کہ پہلی برسی میں اب 10 ہفتے باقی ہیں، اس لیے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تعزیتی تقریبات کی بھرپور تیاریوں کے لیے اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پروگراموں کے دورانیے سے متعلق مختلف تجاویز پیش کی گئیں، جن میں لیلۃ القدر کی راتوں اور رمضان المبارک کے آخری جمعے تک تقریبات جاری رکھنے کی تجاویز بھی شامل تھیں۔

تاہم مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ سید علی خامنہ ای کی پہلی برسی کے سلسلے میں منعقد ہونے والے پروگرام عیدالفطر تک جاری رہیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.