ممبئی انڈینز نے روہت شرما کو دوبارہ قیادت سونپ دی، ہاردک پانڈیا کی چھٹی
ممبئی انڈینز نے آئی پی ایل 2027 کے لیے قیادت میں تبدیلی کرتے ہوئے تجربہ کار بلے باز روہت شرما کو دوبارہ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے، جو تین سال بعد ایک بار پھر فرنچائز کی قیادت سنبھالیں گے۔
کرک انفو کے مطابق روہت شرما کو 2024 میں کپتانی سے ہٹا کر ہاردک پانڈیا کو ذمہ داری سونپی گئی تھی، تاہم اب فرنچائز نے ایک بار پھر سابق کپتان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کپتانی کی تبدیلی سے قبل ممبئی انڈینز نے ہاردک پانڈیا کو پنجاب کنگز کے ساتھ ٹریڈ کردیا، جس کے نتیجے میں فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ ٹیم کا حصہ بن گئے۔
روہت شرما نے آخری مرتبہ 2023 میں ممبئی انڈینز کی قیادت کی تھی، تاہم اس سیزن میں ٹیم کو کوالیفائر 2 میں گجرات ٹائٹنز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
فرنچائز نے نئے کپتان کے انتخاب کے لیے جسپریت بمراہ، سوریا کمار یادو، تلک ورما اور نیوزی لینڈ کے وائٹ بال کپتان مچل سینٹنر کے ناموں پر بھی غور کیا، لیکن بالآخر روہت شرما کو دوبارہ قیادت سونپنے کا فیصلہ کیا گیا۔
روہت شرما اگلے سال اپریل میں 40 برس کے ہو جائیں گے۔ اب ان کے سامنے ممبئی انڈینز کو دوبارہ آئی پی ایل چیمپئن بنانے کا بڑا چیلنج ہوگا۔