تازہ ترین

پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی، ڈیزل کے نرخ برقرار

0

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی کردی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول اب 312 روپے فی لیٹر میں فروخت ہوگا، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 346 روپے فی لیٹر برقرار رہے گی۔ یہ نرخ 30 نومبر تک نافذ رہیں گے۔

قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد پیٹرول اور ڈیزل دونوں کے نرخ 18 جولائی کو مقرر کردہ سطح سے نیچے آگئے ہیں۔ 18 جولائی کو پیٹرول کی قیمت 316 روپے 15 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 354 روپے 35 پیسے فی لیٹر تھی۔

دوسری جانب حکومت پیٹرول پر 114 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل پر 100 روپے فی لیٹر ٹیکس اور ڈیوٹیز وصول کررہی ہے۔

حکومت کی جانب سے 2 نومبر کو اعلان کردہ 30 روزہ انتظام کے تحت آئل ریفائنریز بھی پیٹرولیم لیوی میں حصہ ڈال رہی ہیں اور اس مقصد کے لیے مجموعی طور پر 15 ارب روپے کا مالی بوجھ برداشت کریں گی۔

اس انتظام کے نتیجے میں صارفین کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 71 پیسے فی لیٹر کمی کی گنجائش پیدا ہوئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.