تازہ ترین

بارکھان آپریشن میں 10 دہشت گرد ہلاک،دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی، سرفراز بگٹی

0

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بارکھان کے علاقے راڑہ شم میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی اداروں کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔
سرکاری اطلاعات کے مطابق، محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے مصدقہ خفیہ اطلاع پر راڑہ شم میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، جبکہ سی ٹی ڈی کے دو اہلکار زخمی ہوئے۔
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سی ٹی ڈی، پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے اور بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے سیکیورٹی اداروں کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.