تازہ ترین

جماعت اسلامی کی ثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہیں، بیرسٹر گوہر

0

خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے ممکنہ نفاذ پر سیاسی بحث کے دوران پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہوئے سیاسی معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ہے۔

اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وہ جمہوری نظام کے استحکام کے خواہاں ہیں اور کسی بھی غیر جمہوری اقدام کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔

انہوں نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے معاملے پر جماعت اسلامی کی جانب سے پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کو سراہتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا شکریہ ادا کیا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا راستہ اختیار نہیں کیا جانا چاہیے، جبکہ سیاسی معاملات کو جمہوری طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.