ایرانی وزیر خارجہ کی عمان میں قطری وفد سے ملاقات، علاقائی کشیدگی پر تبادلہ خیال
مسقط: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عمان میں قطری نمائندوں سے ملاقات کی، جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال اور کشیدگی میں کمی کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق ملاقات کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، تاہم ایرانی وزیر خارجہ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے قطر کے کردار کو جاری رکھنے پر زور دیا۔
قطر کے وزیراعظم کے مشیر کی سربراہی میں ایک قطری وفد بھی عمان پہنچا تھا، جس نے ایرانی حکام سے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
دوسری جانب ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی تازہ صورتحال کے حوالے سے سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ اس وقت دونوں ممالک کے درمیان کوئی مذاکرات جاری نہیں ہیں۔
عباس عراقچی اس سے قبل عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ اس سے پہلے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔