تازہ ترین

ترکمانستان سے افغانستان کے راستے پاکستان تک گیس پائپ لائن بچھانے پر اہم پیشرفت

0

اسلام آباد – ترکمانستان سے افغانستان کے راستے پاکستان تک گیس پائپ لائن بچھانے پر اہم پیشرفت ہوئی ، مجوزہ گیس پائپ لائن بلوچستان کے علاقے چمن سے پاکستان میں داخل ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹمنٹ فیسی لیٹیشن کونسل کی کاوشوں سے پاکستان کے گیس انفرااسٹرکچر میں اربوں ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگئی۔

جس کے تحت ترکمانستان سے افغانستان کے راستے پاکستان تک گیس پائپ لائن بچھانے کے منصوبے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

اس سلسلے میں پاکستان کے سرکاری ادارے انٹراسٹیٹ گیس سسٹمز اور سعودی کمپنی "ڈیلٹا انرجی” کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے پر مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔

تقریب کا انعقاد ایس آئی ایف سی کی سرپرستی میں ہوا، جس میں ایس آئی ایف سی، پٹرولیم ڈویژن اور دونوں کمپنیوں کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.