تازہ ترین

ریاض پر حوثیوں کا کروز میزائل حملہ ناکام، یمن میں 60 فوجی اہداف تباہ

0

ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی جانب داغا گیا حوثیوں کا کروز میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا، جبکہ سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے یمن کے چار صوبوں میں فوجی کارروائی کرتے ہوئے حوثی باغیوں کے 60 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

سعودی اتحاد کے ترجمان میجر جنرل (اسٹاف) ترکی المالکی نے حوثی ملیشیا کی فوجی صلاحیتوں کو کمزور کرنے کے لیے خصوصی کارروائی کا اعلان کیا۔ ترجمان کے مطابق یمن کے صوبوں صنعا، حدیدہ، عمران اور صعدہ میں مجموعی طور پر 60 فوجی اہداف تباہ کیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ کارروائی کا بنیادی مقصد حوثیوں کی بیلسٹک میزائل اور ڈرونز سے متعلق صلاحیتوں کو کمزور کرنے کے ساتھ بحری خطرات کا خاتمہ کرنا تھا۔ اس دوران بیلسٹک میزائلوں کے پہاڑی ذخیرہ گاہوں تک جانے والی سرنگوں، جبکہ ڈرونز کی تیاری اور ذخیرہ کرنے والی ورکشاپس کو بھی تباہ کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق مختلف مقامات پر حوثیوں کی فوجی تنصیبات کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.