تازہ ترین

دہشت گردوں کی کارروائیاں درندگی ہیں، ملک کے خلاف ہتھیار اٹھانے والے ناقابل قبول ہیں، ضیا لانگو

0

کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا لانگو نے دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی کارروائیاں درندگی کے مترادف ہیں، ایسے عناصر انسان نہیں بلکہ جانور ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے کمانڈروں کی تبدیلی میں انہیں کوئی دلچسپی نہیں، کیونکہ ان کے بقول دہشت گردوں کی کوئی باقاعدہ تنظیم نہیں بلکہ مختلف گروہ سرگرم ہیں۔

اپنی خصوصی گفتگو میں میر ضیا لانگو نے رحمان گل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جس شخص نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر پاکستان سے وفاداری کا حلف اٹھایا، لیکن اس حلف کا پاس نہ رکھ سکا، وہ بلوچ قوم سے کیا وفا کرے گا؟ انہوں نے کہا کہ بلوچ روایات میں وفاداری کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔ ان کے مطابق بلوچ معاشرے میں یہ مثال دی جاتی ہے کہ اگر کسی کے گھر سے ایک گلاس پانی بھی پی لیا جائے تو اس کے ساتھ سو سال تک وفا کی جاتی ہے۔

صوبائی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پاک فوج کا نمک کھانے والا اگر پاکستان کا وفادار نہیں ہوسکا تو بلوچستان کے ساتھ کیا وفا کرے گا؟ انہوں نے دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ ملک اور قوم کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کی کارروائیاں کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.