تازہ ترین

باقر قالیباف نے واشنگٹن حملے کی سازش سے متعلق رپورٹ مسترد کردی

0

تہران: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے واشنگٹن میں مبینہ بم حملے کی سازش سے متعلق میڈیا رپورٹ مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیا ہے۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی ایران کی جانب سے مبینہ حملے کی منصوبہ بندی سے متعلق اطلاعات کو مسترد کردیا ہے۔

اپنے بیان میں باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ ایران کے خلاف جنگی پروپیگنڈا ہے، جبکہ تازہ الزامات خطے میں جنگ کو ہوا دینے کی سوچی سمجھی کوشش ہیں۔

ایرانی اسپیکر نے الزام عائد کیا کہ سی این این کے نئے مالک لیری ایلیسن اسرائیلی فوج کے بڑے مالی معاون ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں دائیں بازو کی سیاسی ساکھ ختم ہونے کے بعد اب ذرائع ابلاغ پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران کے مبینہ ڈرٹی بم حملے سے متعلق اطلاعات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے بعض انٹیلی جنس ذرائع جھوٹے اور مجرم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ عناصر ایسی معلومات گھڑ کر صحافیوں کو فراہم کرتے ہیں جن تک ان کی رسائی نہیں ہوتی۔

مارکو روبیو کے مطابق ایران کی جانب سے واشنگٹن میں حملے کی منصوبہ بندی کے حوالے سے کوئی مصدقہ انٹیلی جنس رپورٹ موجود نہیں ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.