تازہ ترین

پاک فوج کا جدید ٹیکنالوجی سے لیس فتح 3 سپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

0

راولپنڈی: پاک فوج نے فتح 3 سپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا، جدید ٹیکنالوجی سے لیس میزائل طویل فاصلے تک اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فتح 3 میزائل جدید نیویگیشن اور پروپلشن سسٹمز سے لیس ہے، جو سپر سونک رفتار سے طویل فاصلے پر موجود اہداف کو مؤثر انداز میں نشانہ بنا سکتا ہے۔

بیان کے مطابق فتح 3 میزائل آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی آپریشنل صلاحیتوں اور اہداف کو نشانہ بنانے کی رسائی میں نمایاں اضافہ کرے گا، جس سے پاکستان کی روایتی دفاعی صلاحیت اور دفاعی حکمت عملی مزید مضبوط ہوگی۔

میزائل کے کامیاب تجربے کا مشاہدہ کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ، پاک فوج کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.