تازہ ترین

قلعہ عبداللہ واقعے کے خلاف احتجاج، کوئٹہ چمن شاہراہ دوسرے روز بھی بند

0

قلعہ عبداللہ: تنگ مسیزئی واقعے کے خلاف قبائل کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے، مظاہرین نے کوئٹہ چمن شاہراہ ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند کر رکھی ہے، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں دوسرے روز بھی سڑک پر موجود ہیں۔

بڑی تعداد میں مظاہرین شاہراہ پر دھرنا دیے بیٹھے ہیں اور حکومت سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کیا جائے۔

شاہراہ کی مسلسل بندش کے باعث ٹریفک کی آمدورفت مکمل طور پر معطل ہے، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں مسافر دوسرے روز بھی راستے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ مسافروں کو اپنی منزلوں تک پہنچنے میں شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے۔

دوسری جانب مظاہرین کا احتجاج بدستور جاری ہے، جبکہ کوئٹہ چمن شاہراہ آمدورفت کے لیے بند ہے اور مسافر راستہ کھلنے کے منتظر ہیں۔ مظاہرین کے مطالبات پر حکومت کی جانب سے تاحال کسی پیش رفت کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.