تازہ ترین

لیبیا میں روسی بحری جنگی جہاز پر مبینہ ڈرون حملہ، متعدد افراد زخمی

0

لیبیا کے مشرقی شہر بن غازی میں بحری اڈے پر موجود روسی جنگی جہاز کے قریب زور دار دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، جبکہ ابتدائی اطلاعات میں جہاز کو ڈرون حملے کے ذریعے نشانہ بنائے جانے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق لیبیا کے حکام نے امکان ظاہر کیا ہے کہ دھماکہ روسی بحری جہاز پر ڈرون حملے کے باعث ہوا۔ واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوئے، تاہم کسی ہلاکت کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

رپورٹ کے مطابق روس اور مشرقی لیبیا کے درمیان تعاون کے معاہدے کے تحت روسی جہاز بن غازی پہنچا تھا۔ جہاز واپسی کے سفر کے دوران ایندھن اور دیگر ضروری سامان حاصل کرنے کے لیے بن غازی کی بندرگاہ پر رکا ہوا تھا۔

تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ مبینہ حملہ کس نے کیا اور اس کے پیچھے کیا محرکات تھے۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات بھی سامنے نہیں آئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.