تازہ ترین

عمران خان کی بہنوں کو رہا کیا جائے، اسد قیصر

0

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے عمران خان کی بہنوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں سے متعلق معاملات پر واضح جواب دیا جائے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسد قیصر نے شکوہ کیا کہ انہیں بات کرنے کا موقع نہیں دیا گیا، جس پر انہیں شدید گلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ فاروق ایچ نائیک نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایمرجنسی میں کمیٹی تشکیل دینا غیر آئینی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا پاکستان پیپلز پارٹی اس معاملے کے خلاف کوئی قرارداد پیش کرے گی؟

اسد قیصر نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کی بہنوں کو رہا کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ارباب شیر علی کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ بھی انتہائی تشویشناک ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید سوال اٹھایا کہ ان کی جماعت کے رہنما کہاں ہیں اور انہیں کس قانون کے تحت رکھا گیا ہے؟

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.