تازہ ترین

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پشاور میں طلبہ اور فیکلٹی ممبران سے ملاقات

0

پشاور: ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے پشاور میں مختلف جامعات کے طلبہ اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ خصوصی نشست کی، جس میں ملکی سیکیورٹی صورتحال، علاقائی چیلنجز اور سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی آمد پر مختلف جامعات کے طلبہ نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر طلبہ کی جانب سے انہیں روایتی پختون پگڑی اور چادر بھی پہنائی گئی۔

نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ سے ملکی سلامتی اور خطے کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی، جبکہ شرکا کی جانب سے کیے گئے سوالات کے مفصل اور مدلل جوابات دیے۔

طلبہ نے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے اور قومی سلامتی کے تحفظ میں پاک فوج کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

طلبہ کے مطابق خصوصی نشست میں انہیں سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال اور پروپیگنڈا وار فیئر کے حقائق سے بھی آگاہی حاصل ہوئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.