تازہ ترین

خاران میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 ڈرون مار گرائے، حملے کی کوشش ناکام

0

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے البٹ میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے ڈرون حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پانچ ڈرون مار گرائے، کارروائی کے دوران کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی، تاہم فورسز کی بروقت کارروائی کے باعث ان کے عزائم ناکام بنا دیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے نگرانی اور فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی پانچوں ڈرون فضا میں تباہ کردیے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کامیاب کارروائی کے نتیجے میں تمام اہلکار اور سیکیورٹی تنصیبات محفوظ رہیں اور کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.