تازہ ترین

ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی، ٹرمپ کو سینٹکام کمانڈر کی بریفنگ

0

واشنگٹن: امریکا میں آئندہ ماہ ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے حوالے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اہم بریفنگ دی گئی ہے، جس میں مختلف فوجی آپشنز پر غور کیا گیا۔

امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ہونے والی اس بریفنگ میں امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر نے صدر ٹرمپ کو ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے دستیاب آپشنز سے آگاہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق بریفنگ میں امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین بھی شریک تھے، جبکہ ایک اور ذریعے نے کابینہ کے اہم ارکان کی شرکت کی بھی تصدیق کی ہے۔

امریکی جریدے نے اس اہم پیش رفت سے متعلق معلومات رکھنے والے افراد کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اجلاس میں ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.