تازہ ترین

شہباز شریف کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ، وزیراعظم ہاؤس آنے کی دعوت

0

وزیراعظم شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے انہیں عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد دی اور ملاقات کے لیے وزیراعظم ہاؤس آنے کی دعوت دے دی۔

مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کی دعوت قبول کرلی ہے، جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات جلد متوقع ہے۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ جاری تناؤ کم کرنے کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس حوالے سے سیاسی رابطوں کو اہمیت دی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، طارق فضل چوہدری اور رانا ثنااللہ نے بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا تھا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ حکومت میں آنے کے بعد مولانا فضل الرحمان کو بھلا دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.