تازہ ترین

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا آج سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان، پہلا مرحلہ لکی مروت سے ہوگا

0

پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے آج 4 اکتوبر سے لانگ مارچ کے پہلے مرحلے کا آغاز کرنے کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت صوبے کے مختلف اضلاع سے آنے والے قافلے مرحلہ وار مارچ میں شامل ہوں گے۔

سہیل آفریدی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 4 اکتوبر کو دوپہر ایک بجے ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، جنوبی وزیرستان، شمالی وزیرستان، بنوں اور لکی مروت کے قافلے گنڈی چوک لکی مروت پہنچیں گے۔ یہاں سے قافلہ روانہ ہوکر رات کرک کے قریب قیام کرے گا۔

5 اکتوبر کو دوپہر 12 بجے کرک کے قافلے بھی لانگ مارچ میں شامل ہوں گے، جس کے بعد قافلہ ساڑھے 12 بجے روانہ ہوگا اور رات کوہاٹ کے قریب قیام کرے گا۔

6 اکتوبر کو دوپہر 12 بجے کوہاٹ، ہنگو، کرم اور اورکزئی کے قافلے مارچ کا حصہ بنیں گے۔ اس کے بعد قافلہ کوہاٹ سے پشاور کی جانب روانہ ہوگا اور رات پشاور کے متنی کے قریب قیام کیا جائے گا۔

7 اکتوبر کو دوپہر ساڑھے 12 بجے پشاور کے بڈھ بیر سے قافلہ روانہ ہوگا، جبکہ خیبر ضلع کے قافلے بھی مارچ میں شامل ہوں گے۔ پشاور کے دیگر علاقوں سے آنے والے قافلے کوہاٹ روڈ پل اور موٹروے ٹول پلازہ پر مارچ کا حصہ بنیں گے، جبکہ رات کا قیام چارسدہ انٹرچینج کے قریب ہوگا۔

8 اکتوبر کو دوپہر ساڑھے 12 بجے قافلہ چارسدہ انٹرچینج سے روانہ ہوگا، جہاں چارسدہ اور مہمند کے قافلے بھی مارچ میں شامل ہوں گے۔

شیڈول کے مطابق 8 اکتوبر کو خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے آنے والے قافلے خیرآباد میں جمع ہوں گے اور رات وہیں قیام کریں گے۔ لانگ مارچ کے آئندہ مرحلے کا شیڈول خیرآباد میں جاری کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.