تازہ ترین

سہیل آفریدی کے ہیلی کاپٹر سفر کی ویڈیو وائرل،محسن نقوی نے سوال اٹھا دیا

0

اسلام آباد: خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کے لانگ مارچ میں شرکت کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر کے ذریعے لکی مروت پہنچنے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

محسن نقوی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے پشاور سے لکی مروت تک ہیلی کاپٹر کے ذریعے سفر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی اور اپنے تبصرے میں کہا کہ یہ سفر یقیناً سرکاری کام کیلئے ہی ہوگا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ممکنہ طور پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا یہ دورہ سکیورٹی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں سے متعلق ہوگا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا آغاز لکی مروت سے کیا گیا ہے، جس میں شرکت کیلئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پشاور سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے لکی مروت پہنچے۔

وزیراعلیٰ کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے لکی مروت پہنچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی گردش کر رہی ہے، جس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.