نواب شاہ: دولت پور بائی پاس پر پیش آنے والے خوفناک حادثے نے ایک ہی خاندان کو غم میں مبتلا کردیا، حادثے میں جاں بحق ہونے والے 6 افراد کی نعشیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام جاں بحق افراد کی نعشیں آبائی علاقے کشمور روانہ کردی گئی ہیں، جہاں انہیں اہلخانہ کے حوالے کیا جائے گا۔
نعشیں وصول کرنے کے موقع پر ہسپتال میں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے اور لواحقین غم سے نڈھال نظر آئے۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 55 سالہ رحمت اللہ چاچڑ، 30 سالہ علی جان، عزیزاں، نوراں، 4 سالہ شایان اور 15 ماہ کی بچی رفیقاں شامل ہیں۔