تازہ ترین

مذاکرات کی ناکامی عمران خان تک رسائی نہ ملنے کے باعث ہوئی، اسد قیصر

0

اسلام آباد: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں پیدا ہونے والے ڈیڈ لاک پر پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے اپنے ویڈیو بیان میں مذاکرات کی ناکامی کی وجہ عمران خان تک سیاسی قیادت کی رسائی نہ ملنے کو قرار دیا ہے۔

اسد قیصر نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی مذاکراتی ٹیم نے حکومت کو واضح طور پر کہا تھا کہ وہ اپنے تمام مطالبات سے دستبردار ہونے کیلئے تیار ہیں، تاہم صرف ایک مطالبہ باقی ہے کہ سیاسی قیادت کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

ان کے مطابق حکومت کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان سے ملاقات مذاکراتی معاہدے کا حصہ نہیں ہوگی۔ اسد قیصر نے کہا کہ مسلم لیگ نون اپنے معاملات میں نواز شریف اور شہباز شریف جبکہ پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری سے مشاورت کرتی ہے، تو پھر پی ٹی آئی اپنی پالیسی سازی میں بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کیوں نہیں کرسکتی؟

اسد قیصر نے کہا کہ حکومت کو انا کا مسئلہ چھوڑ کر ملک اور عوام کے مفاد کو سامنے رکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے اور ملک کے مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے سیاسی معاملات کا حل نکالا جانا چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.