تازہ ترین

پاکستان اور ترکیہ کا دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

0

راولپنڈی: پاکستان اور ترکیہ نے بدلتی ہوئی علاقائی سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں دوطرفہ دفاعی تعاون اور عسکری روابط مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

یہ گفتگو چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل رافت دالکیران کے درمیان جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات کے دوران ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور پاکستان و ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور تزویراتی تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان مضبوط دفاعی شراکت داری کو سراہا۔

ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل رافت دالکیران نے پاکستان اور ترکیہ کے دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی خدمات کا بھی اعتراف کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.