تازہ ترین

شاہ محمود قریشی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے ڈسچارج، کوٹ لکھپت جیل منتقل

0

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) سے ڈسچارج کردیا گیا، جس کے بعد انہیں دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے شاہ محمود قریشی کی طبیعت کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔ انہیں طبیعت خراب ہونے کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق تقریباً دو ہفتے قبل شاہ محمود قریشی کو کوٹ لکھپت جیل کی بیرک میں چہل قدمی کے دوران چکر آنے کے بعد گرنے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

ان کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک کے مطابق گرنے کے واقعے میں شاہ محمود قریشی کے گھٹنے، بازو اور جسم کے دیگر حصوں پر چوٹیں آئی تھیں۔ وکیل کا کہنا تھا کہ جیل میں پیش آنے والے واقعے کے بعد ان کی طبیعت مزید خراب ہونے پر طبی ٹیسٹوں کا انتظام کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.