شاہ رخ خان نے سالگرہ پر مداحوں کو خصوصی سرپرائز دے دیا
ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے اپنی 61ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں کے لیے خصوصی لمحات شیئر کیے اور اپنی آنے والی فلم ’’کنگ‘‘ کا نیا گانا بھی ریلیز کردیا۔
اداکار نے 2 نومبر کو سالگرہ کی تقریبات کے بعد ہوٹل کے باہر موجود مداحوں سے ملاقات کی، ان کا شکریہ ادا کیا اور فلائنگ کس دے کر انہیں خوشگوار سرپرائز دیا۔
اطلاعات کے مطابق شاہ رخ خان نے اپنی سالگرہ کی تقریب ممبئی کے مشہور تاج ہوٹل میں منائی۔ تقریب کے بعد اداکار کی گاڑی پیر کی صبح تک ہوٹل کے باہر موجود دیکھی گئی، جبکہ ان کی آمد اور مداحوں سے ملاقات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی گردش کرتی رہیں۔
ایک مداح یوسف شیخ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں شاہ رخ خان کو تقریب کے بعد اپنی گاڑی کی طرف جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکار نے آرام دہ لباس اور سر پر ٹوپی پہن رکھی تھی اور مداحوں کی جانب رک کر ان کا شکریہ ادا کیا۔
یوسف شیخ نے اپنی دیگر ویڈیوز میں دعویٰ کیا کہ شاہ رخ خان کے بچے آرین خان اور سہانا خان بھی تقریب سے روانہ ہوتے دکھائی دیے، جبکہ اداکار سلمان خان بھی مہمانوں میں شامل تھے۔
سالگرہ کے موقع پر شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم ’’کنگ‘‘ کا گانا ’’تو مل جائے‘‘ بھی جاری کیا۔ گانے میں شاہ رخ خان کے ساتھ دیپیکا پاڈوکون نظر آ رہی ہیں۔ اسے اریجیت سنگھ، ایڈ شیرن اور مدھوبنتی نے اپنی آواز دی ہے۔
گانے میں مرکزی جوڑی کے رومانوی مناظر کے ساتھ فلم کے ایکشن اور سنسنی خیز مناظر کی جھلک بھی پیش کی گئی ہے۔