تازہ ترین

پاکستان میں فی تولہ سونا 2 ہزار 400 روپے مہنگا

0

کراچی: عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں چھ روزہ وقفے کے بعد سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 12 ہزار 136 روپے کا ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں پیر کے روز سونے کی قیمت 24 ڈالر فی اونس بڑھ کر 3 ہزار 896 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھنے میں آئے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 400 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 12 ہزار 136 روپے ہوگئی۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 58 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 53 ہزار 340 روپے ہوگئی۔

سونے کے ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 100 روپے مہنگی ہوکر 5 ہزار 488 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 86 روپے اضافے کے بعد 4 ہزار 705 روپے ہوگئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.