تازہ ترین

وزیراعلیٰ ہاؤس پر کوئی چھاپہ نہیں مارا گیا، شاہد رند

0

وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے وزیراعلیٰ ہاؤس پر چھاپے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے اور جھوٹی اطلاعات پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔

اپنے بیان میں شاہد رند نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس پر نہ کوئی چھاپہ مارا گیا اور نہ ہی ایسا کوئی واقعہ پیش آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے خلاف سوشل میڈیا پر من گھڑت اطلاعات پھیلانا عوام میں بے چینی پیدا کرنے اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔

شاہد رند نے بتایا کہ جعلی اور گمراہ کن خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی سے رجوع کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ جھوٹی خبریں پھیلانے، کردار کشی اور دانستہ طور پر عوام کو گمراہ کرنے میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آزادیٔ اظہار کی آڑ میں جھوٹ، بہتان اور منظم گمراہ کن مہم چلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.