تازہ ترین

وزیراعلیٰ بلوچستان کی گلگت بلتستان کے یومِ آزادی پر مبارکباد

0

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے یومِ آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر خطے کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی جدوجہد، قربانیوں اور پاکستان سے وابستگی کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ یکم نومبر 1947 گلگت بلتستان کی تاریخ کا اہم اور یادگار دن ہے۔ اس خطے کے عوام کی بہادری، قربانیاں اور عزم قومی تاریخ کا قابلِ فخر باب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے آزادی کے حصول کے لیے لازوال جدوجہد اور بے مثال قربانیوں کی تاریخ رقم کی۔ یہ خطہ پاکستان کا اہم حصہ اور قومی وحدت و یکجہتی کی خوبصورت علامت ہے۔

میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی منفرد ثقافت، روایات اور قدرتی حسن پاکستان کے قومی تشخص کا قیمتی سرمایہ ہیں، جبکہ ملک کی ترقی، استحکام اور خوشحالی میں وہاں کے عوام کا کردار قابلِ تحسین ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی حب الوطنی اور پاکستان سے مضبوط وابستگی قومی اتحاد کی بنیاد ہے۔ ملک کی تمام اکائیوں کے درمیان محبت، بھائی چارے اور قومی یکجہتی کے رشتوں کو مزید مضبوط بنانا وقت کی ضرورت ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.