تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری کی قومی کرکٹ ٹیم کو فائنل جیتنے پر مبارکباد

0

قومی کرکٹ ٹیم کی سہ ملکی سیریز کے فائنل میں کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے فائنل میں کامیابی کو قومی کرکٹ ٹیم کی محنت، بہترین کھیل اور اجتماعی کوششوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے میدان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور قوم کو خوشی کا موقع فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو اپنی کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر فخر ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی قومی ٹیم کو سہ ملکی سیریز کا فائنل جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے یکجہتی، عزم اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے ٹیم کے کھلاڑیوں اور انتظامیہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیراعظم اور صدر نے امید ظاہر کی کہ قومی کرکٹ ٹیم مستقبل میں بھی اسی جذبے اور محنت کے ساتھ ملک کا نام روشن کرتی رہے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.