ایران تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں، سفارت کاری سے مسئلہ حل کیا جائے، جرمن چانسلر
جرمن چانسلر فریڈرک مرٹز نے ایران سے متعلق جاری تنازع کے حل کے لیے فوجی کارروائیوں کے بجائے سفارت کاری پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بحران کا کوئی فوجی حل موجود نہیں۔
جنوبی کوریا کے دورے کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے تمام فریقوں سے اپیل کی کہ وہ اس حقیقت کو تسلیم کریں کہ تنازع کو فوجی طاقت کے ذریعے حل نہیں کیا جاسکتا۔
فریڈرک مرٹز نے کہا کہ جرمنی جنگ کو جلد از جلد ختم کرانے کے لیے مختلف ذرائع سے سفارتی کوششیں تیز کررہا ہے۔
جرمن چانسلر کے مطابق ان کا ملک معاشی طور پر بھی جنگ کے جلد خاتمے میں دلچسپی رکھتا ہے، کیونکہ توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث یورپ کو پہلے ہی 100 ارب یورو سے زیادہ کا نقصان ہوچکا ہے۔