تازہ ترین

پاکستان کی سعودی کمپنیوں کو تیل ذخیرہ کرنے کی پیشکش

0

پاکستان نے سعودی عرب کو ملک میں تیل ذخیرہ کرنے کی سہولت فراہم کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور دیا ہے۔

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے سعودی سفیر ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی نے ملاقات کی، جس میں آئل اسٹوریج، ریفائنری اور توانائی کے تحفظ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں جانب سے تیل ذخیرہ کرنے اور ریفائننگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان میں اسٹوریج کی سہولت سے سعودی عرب کو تیل کی ترسیل سے متعلق خطرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

وزیر پیٹرولیم کے مطابق حب میں بڑے پیمانے پر پٹرولیم اسٹوریج اور ریفائننگ کمپلیکس قائم کرنے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.