وزیراعظم شہباز شریف کا دسمبر میں تجارتی وفد کے ہمراہ روس کا دورہ متوقع
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے دسمبر میں روس کے سرکاری دورے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، جہاں وہ ایک بڑے تجارتی وفد کے ہمراہ ماسکو جائیں گے اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ روس کی تیاریوں سے متعلق اجلاس ہوا، جس کی صدارت شہباز شریف نے کی۔ اجلاس میں دورے کے انتظامات اور مجوزہ سرگرمیوں پر غور کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم دسمبر کے پہلے ہفتے میں روس کا سرکاری دورہ کریں گے، جس کے دوران ان کے ہمراہ پاکستان کا ایک بڑا تجارتی وفد بھی ماسکو جائے گا۔
دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف مشترکہ بزنس فورم سے خطاب کریں گے، جبکہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات بھی ان کے شیڈول کا حصہ ہوگی۔