تازہ ترین

روما مائیکل نے شادی کی یادگار ویڈیو شیئر کردی، مداحوں کی بھرپور پذیرائی

0

پاکستانی شوبز کی معروف ماڈل و اداکارہ روما مائیکل اور اداکار شان بیگ کی شادی کے بعد ہونے والی تقریب کی خوبصورت جھلکیوں نے سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ حاصل کرلی، جس کے بعد ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی۔

روما مائیکل نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر شادی کی تقریب کے بعد ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں شادی کی یادگار اور خوشگوار لمحات کی جھلکیاں دیکھی جاسکتی ہیں۔

ویڈیو کے ساتھ روما مائیکل نے لکھا کہ ’’اس تاریخ کو محفوظ کرلیں، ہماری ہمیشہ کے لیے ایک ساتھ رہنے کی شروعات۔‘‘

ویڈیو سامنے آنے کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے بھی بھرپور ردعمل سامنے آیا۔ اداکارہ لائبہ خان، حرا خان، منسا ملک اور ژالے سرحدی سمیت دیگر شخصیات نے پوسٹ کو پسند کیا جبکہ کمنٹس میں دل کی علامتوں کے ذریعے جوڑے کے لیے محبت کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ شان بیگ اور روما مائیکل رواں سال جولائی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ شادی کے بعد شان بیگ نے روما مائیکل کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی تھی، جس پر ’’بیوی‘‘ لکھا گیا تھا اور ساتھ دل کی علامت بھی بنائی گئی تھی۔

روما مائیکل نے بھی شان بیگ کی یہ پوسٹ اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی۔ دونوں کی شادی کے بعد سے مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.