تازہ ترین

وزن کم کرنے کے لیے انجیکشن استعمال نہیں کیے، شگفتہ اعجاز

0

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنے وزن میں نمایاں کمی کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں پر وضاحت کرتے ہوئے اوزیمپک اور مونجارو انجیکشن استعمال کرنے کی افواہوں کو مسترد کر دیا ہے۔

اداکارہ کے شوہر یحییٰ صدیقی کا کینسر کے باعث انتقال ہوا تھا، جس کے بعد شگفتہ اعجاز کے وزن میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔ ان کی جسمانی تبدیلی کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جانے لگیں کہ انہوں نے وزن کم کرنے کے لیے اوزیمپک یا مونجارو انجیکشن استعمال کیے ہیں۔

شگفتہ اعجاز کا کہنا ہے کہ وہ وزن کم کرنے کے لیے انجیکشنز یا مخصوص چائے کے استعمال کی حمایت نہیں کرتیں، بلکہ غذائی عادات میں تبدیلی اور ورزش پر یقین رکھتی ہیں۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ ان کے وزن میں کمی کی وجہ کسی انجیکشن کا استعمال نہیں بلکہ شوہر کے انتقال کے بعد پیش آنے والی شدید ذہنی و جذباتی کیفیت تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی دوسرے شخص کے لیے ایسی تکلیف دہ کیفیت کی خواہش نہیں کرتیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.