پاکستان میں سونا فی تولہ 9 ہزار روپے سستا ہوگیا
کراچی: پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں 24 قیراط فی تولہ سونا ایک ہی روز میں 9 ہزار روپے سستا ہوگیا۔
مالیاتی پلیٹ فارم ’انویسٹی فائی‘ پر جاری کردہ تازہ اعداد و شمار اور کراچی صرافہ بورڈ کے لائیو نرخوں کے مطابق بدھ 25 نومبر کو 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 3 لاکھ 84 ہزار 500 روپے ہوگئی، جبکہ گزشتہ روز اس کی قیمت 3 لاکھ 93 ہزار 500 روپے تھی۔ اس طرح سونے کی قیمت میں 2.29 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت کم ہو کر 3 لاکھ 29 ہزار 652 روپے ہوگئی، جبکہ 22 قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 52 ہزار 458 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نومبر کے دوران سونے کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 8.2 فیصد کمی دیکھی گئی، جو فی تولہ تقریباً ساڑھے 34 ہزار روپے بنتی ہے۔