تازہ ترین

ہم فی الحال امریکا کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں کر رہے، ایرانی وزیر خارجہ

0

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جب تک امریکا معاہدے کی خلاف ورزیوں کا ازالہ نہیں کرتا مذاکرات ممکن نہیں۔ ایک بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ عمان سے بات چیت کا مطلب یہ نہیں کہ آبنائے ہرمز کو کھولا جا رہا ہے مذاکرات کا مقصد اس راستے کا تعین کرنا ہے جو آبنائےہرمز کے دوبارہ کھلنے پر استعمال ہو گا۔ عراقچی نے واضح کیا کہ ہم فی الحال امریکا کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں کر رہے البتہ ثالث ممالک کے ذریعے پیغامات کاتبادلہ جاری ہے لیکن اسے مذاکرات نہیں کہا جا سکتا، ثالث ممالک مذاکرات کی بحالی کا راستہ تلاش کرنے کے لیے بدستور کوششیں کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک امریکا مفاہمت کی یادداشت کی خلاف ورزیاں بند اور ازالہ نہیں کرتا مذاکرات کا امکان نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.