تازہ ترین

گوگل کے بعد ایپل بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کا خواہاں؟ امریکی قونصل جنرل کا بڑا بیان

0

پاکستان میں عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی موجودگی بڑھنے کے امکانات کے درمیان ایپل کے بھی ملک میں دفتر قائم کرنے کی امید ظاہر کی گئی ہے، امریکی قونصل جنرل اسٹیٹسن سینڈرز نے لاہور میں ایک تقریب کے دوران اس حوالے سے مثبت توقع کا اظہار کیا۔

امریکی قونصل جنرل اسٹیٹسن سینڈرز نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکنالوجی کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے اور لوگوں کی زندگیوں میں ٹیکنالوجی اہم کردار ادا کررہی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایپل بھی پاکستان میں اپنا دفتر قائم کرے گا اور کہا کہ ملک میں ایپل کے ہیڈکوارٹر آفس کا قیام ایک مثبت پیشرفت ہوگی۔

امریکی قونصل جنرل کے مطابق آج کے دور میں ٹیکنالوجی نے لوگوں کی زندگیاں تبدیل کردی ہیں اور پاکستان میں بھی اس کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.