بہترین: امریکی پابندیوں اور ناکہ بندی کے باوجود ایران نے اربوں ڈالر کمالیے، محسن رضائی کا دعویٰ
امریکی پابندیوں اور سمندری دباؤ کے باوجود ایران نے اپنی تیل کی تجارت جاری رکھنے کا دعویٰ کرتے ہوئے بڑے مالی فوائد حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے، ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ محسن رضائی کا کہنا ہے کہ تہران نے حالیہ عرصے میں لاکھوں بیرل تیل فروخت کیا۔
محسن رضائی نے ایرانی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران نے امریکی بحری ناکہ بندی کو نظرانداز کرتے ہوئے لاکھوں بیرل تیل فروخت کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک یا دو ماہ میں ایران نے 70 ملین بیرل تیل فروخت کیا۔
محسن رضائی نے دیگر ممالک کو خبردار کیا کہ انہیں ایران کے خلاف امریکی اقتصادی جنگ میں شامل نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ایران پہلے بات چیت کرتا ہے اور متعلقہ ممالک سے کہتا ہے کہ وہ امریکا سے اپنی صفیں الگ کریں، تاہم اگر ایسا نہ کیا جائے تو ایران دشمن ملک کے مفادات کو نشانہ بنائے گا۔