تازہ ترین

پاکستانی اسکواڈ شاہی مہمان، ٹیم بادشاہ چارلس سے ملاقات کرے گی

0

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورۂ انگلینڈ کے دوران قومی اسکواڈ کو برطانوی شاہی خاندان سے ملاقات کا موقع ملے گا۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی سربراہی میں پاکستانی اسکواڈ 2 ستمبر کو بادشاہ چارلس سے ملاقات کرے گا، جس کے لیے ٹیم کو شاہی محل مدعو کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور آفیشلز لارڈز ٹیسٹ کے بعد شاہی محل جائیں گے، جہاں بادشاہ چارلس سے ملاقات کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے باہمی تعلقات سمیت کرکٹ سے متعلق امور پر بھی غیر رسمی گفتگو متوقع ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مصروف ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 27 اگست سے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں شروع ہوگا، جس کے بعد قومی ٹیم کے دورۂ برطانیہ کے شیڈول میں شاہی ملاقات بھی شامل ہوگی۔

وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی آئندہ ہفتے برطانیہ آمد متوقع ہے۔ وہ قومی اسکواڈ کے ہمراہ شاہی محل جائیں گے اور کھلاڑیوں کے ساتھ بادشاہ چارلس سے ملاقات میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق یہ ملاقات پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورۂ انگلینڈ کا ایک اہم اور خصوصی موقع ہوگی، جس میں قومی کھلاڑیوں کو برطانوی شاہی خاندان کے سربراہ سے ملاقات کا منفرد اعزاز حاصل ہوگا۔

پاکستانی اسکواڈ کی شاہی خاندان سے ملاقات کو دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ اور عوامی روابط کے حوالے سے بھی اہم قرار دیا جارہا ہے، جبکہ قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے میدان میں موجود ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.