تازہ ترین

ڈاکٹر اسما مشتاق کی میت کی واپسی میں موسم رکاوٹ بن گیا، ریسکیو آپریشن مؤخر

0

قراقرم کے اسپانٹک پہاڑ پر جاں بحق ہونے والی ڈاکٹر اسما مشتاق کی میت واپس لانے کی کوششیں شدید موسم کے باعث متاثر ہوگئی ہیں، ریسکیو ٹیم خراب موسمی حالات کے سبب کیمپ ٹو واپس آگئی جبکہ میت کی واپسی کے لیے متبادل انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے ایکس پر پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر اسما کی میت کی واپسی کی کوششیں جاری ہیں۔ ہائی آلٹیٹیوڈ پورٹرز کیمپ تھری تک پہنچنے کی کوشش میں تھے تاہم خراب موسم کے باعث ریسکیو ٹیم کیمپ ٹو واپس پہنچ گئی۔

وزیراطلاعات کے مطابق ڈاکٹر اسما کی میت بیس کیمپ لانے کا منصوبہ موسم کی خرابی سے متاثر ہورہا ہے، تاہم متبادل انتظامات بھی کرلیے گئے ہیں اور ہر ممکن کوشش جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گلگت بلتستان حکومت اور ایف سی این اے کے درمیان مکمل رابطہ ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات نے تصدیق کی ہے کہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے میت کی واپسی کی اجازت دے دی گئی ہے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کو تمام صورتحال سے مسلسل آگاہ رکھا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.