اسلام آباد: ملک میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
پیسکو اور ہزیکو میں نجی شعبے کی شمولیت کیلئے ٹرانزیکشن کا عمل شروع ہو گیا ہے اور دونوں کمپنیوں نے نجی شعبے میں شمولیت کیلئے مالیاتی مشیر کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
پیسکواور ہزارہ الیکٹرک پاور کمپنی کیلئے مالیاتی مشیر مقرر کرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے، نجی شعبےکی شمولیت نجکاری یاکنسیشن کے ذریعے کی جائے گی۔
مالیاتی مشیر کی خدمات کیلئے تکنیکی اور مالیاتی تجاویز طلب کر لی گئی ہیں جس کے لیے دلچسپی رکھنے والے ادارے انفرادی یا کنسورشیم کی صورت میں تجاویز جمع کرا سکتے ہیں۔
مالیاتی مشیر کی تقرری کیلئے تجاویز جمع کرانے کی آخری تاریخ 9 ستمبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔