تازہ ترین

پیٹرول 1 روپے 19 پیسے مہنگا، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے سستا

0

اسلام آباد: عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں تبدیلی کے اثرات کے تحت حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی ہے۔
نئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 19 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 394 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 395 روپے 85 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
حکام کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل عالمی مارکیٹ کی صورتحال، پریمیم، فریٹ اور دیگر اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق 7 اکتوبر 2026 سے ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.