سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ 3 ہزار 800 روپے سستا
کراچی: پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 53 ہزار 436 روپے پر آگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ کم ہونے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹ میں قیمتیں نیچے آئیں۔
صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 800 روپے کی کمی ہوئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 257 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 88 ہزار 749 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 38 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 309 ڈالر فی اونس پر آگئی، جس کا اثر پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر بھی پڑا۔
چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایک تولہ چاندی 73 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 869 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 62 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 889 روپے کی ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں چاندی 63.91 ڈالر فی اونس پر رہی۔