تازہ ترین

ڈالر کی عالمی قدر میں کمی، انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ مستحکم

0

عالمی مالیاتی منڈی: امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی اور ممکنہ جنگ بندی کے لیے سفارتی پیش رفت کی امیدوں کے باعث عالمی مالیاتی منڈی میں امریکی ڈالر دباؤ کا شکار ہوگیا، جس کی قدر ایک ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی، جبکہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی نمایاں تیزی ریکارڈ کی گئی۔

عالمی منڈی میں ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد یورو سمیت دیگر بڑی عالمی کرنسیوں کو تقویت ملی ہے۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے ڈالر پر انحصار کم کرنے کو اس رجحان کی ایک اہم وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا اور ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک ہزار 549 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار 113 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

ادھر انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قدر مستحکم رہی اور امریکی ڈالر 276 روپے 72 پیسے پر برقرار رہا۔

عالمی مالیاتی منڈیوں میں سرمایہ کاروں کی توجہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری سفارتی کوششوں پر مرکوز ہے، جبکہ کشیدگی میں ممکنہ کمی کی توقعات مختلف مالیاتی منڈیوں میں اثرانداز ہورہی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.