تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، ملک میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ

0

ملک کی مجموعی صورتحال اور امن و امان سے متعلق امور پر مشاورت کے سلسلے میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں داخلی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران محسن نقوی نے وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ ملکی حالات اور دیگر اہم امور پر بھی گفتگو کی۔

اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی صورتحال، امن و امان اور حکومتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی اور نئے صوبوں کے قیام سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین اور صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.