تازہ ترین

آبنائے ہرمز میں امریکی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش برداشت نہیں کریں گے، ٹرمپ

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے نئے حملوں کا عندیہ دے دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں امریکی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کرنے والے ایرانی جہازوں کو تباہ کر دیا جائے گا۔

واشنگٹن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ٹرمپ نے سالِ نو کے آغاز پر ایران کے خلاف مزید حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ امریکی اور ایرانی افواج کے درمیان جوابی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات ضرور جاری ہیں، تاہم تہران کسی معاہدے تک پہنچنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایرانی حکام پہلے سے زیادہ جارحانہ ہو گئے ہیں اور ان کی جانب سے دیے جانے والے بیانات بے بنیاد ہیں۔

آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کرنے والے کسی بھی ایرانی جہاز کو تباہ کر دیا جائے گا۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی اور مذاکرات سے متعلق غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.