تازہ ترین

معاشی استحکام کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں، وزیر خزانہ

0

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام آ چکا ہے، تاہم یہ ایک اہم سوال ہے کہ اس کے فوائد عام پاکستانی تک کب اور کس حد تک پہنچیں گے۔

’اپنا گھر، اپنا آشیانہ‘ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ معاشی استحکام کے ثمرات عوام تک منتقل کیے جائیں اور عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔

محمد اورنگزیب کے مطابق اپنا گھر پروگرام پورے پاکستان میں جاری ہے، جبکہ چھوٹے کاروباروں کی ترقی بھی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہدف کے تحت فراہم کی جانے والی سبسڈی سے 20 لاکھ خاندان مستفید ہو رہے ہیں، جس کے ذریعے کم آمدن والے طبقے کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ موٹرسائیکلوں، رکشوں اور چھوٹی گاڑیوں کے لیے پیٹرول پر بھی سبسڈی فراہم کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.