تازہ ترین

زیِکر کی الیکٹرک گاڑی نے ڈرفٹنگ میں گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا لیا

0

الیکٹرک گاڑیوں کی دنیا میں زیِکر نے ڈرفٹنگ کے ایک غیر معمولی مظاہرے کے ذریعے گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ کمپنی کی گاڑی نے انتہائی تنگ راستے سے سائیڈ وے ڈرفٹنگ کرتے ہوئے گزرنے کا منفرد کارنامہ انجام دیا۔

چینی کار ساز کمپنی زیِکر کی نمائندگی کرنے والے ڈرائیور چیئن جوئی یو نے زیِکر 7 ایکس کو متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظبی میں واقع یاس مرینا سرکٹ پر ڈرفٹنگ کے ذریعے ایک انتہائی تنگ راستے سے گزارا۔ اس کوشش کے دوران گاڑی اور راستے کے درمیان مجموعی طور پر صرف 25 سینٹی میٹر کا فاصلہ باقی رہا، جس کی بنیاد پر عالمی ریکارڈ قائم کیا گیا۔

ریکارڈ کی پیمائش کے لیے راستے کی مجموعی چوڑائی میں سے گاڑی کی لمبائی منہا کی گئی اور اس کے بعد باقی رہ جانے والے فاصلے کا حساب لگایا گیا۔

کمپنی نے یہ ریکارڈ اپنی پانچویں سالگرہ کے موقع پر قائم کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.