شاہدہ رؤف اور اُمِ کلثوم قائمہ کمیٹیوں کی چیئرپرسن منتخب
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کی دو اہم قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی خواتین ارکان کے سپرد کر دی گئی ہے، جس کے تحت رکن صوبائی اسمبلی شاہدہ رؤف اور اُمِ کلثوم کو چیئرپرسن منتخب کیا گیا ہے۔
صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شاہدہ رؤف کو قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی و ترقیات کی چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔
ایک علیحدہ نوٹیفکیشن کے ذریعے رکن صوبائی اسمبلی اُمِ کلثوم کو قائمہ کمیٹی برائے آبپاشی، توانائی، ماحولیات، جنگلات و جنگلی حیات کی چیئرپرسن منتخب کیا گیا ہے۔