تازہ ترین

وزیر داخلہ ضیاء اللہ لانگو کی مظاہرین سے ملاقات، تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

0

قلعہ عبداللہ: قلعہ عبداللہ میں متعدد افراد کی ہلاکت کے خلاف جاری احتجاج کے معاملے پر صوبائی حکومت اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات میں مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے، جبکہ حکومتی وفد نے مظاہرین کے تحفظات دور کرنے اور مسئلے کا پُرامن حل نکالنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو، صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، ایم پی اے اسفندیار کاکڑ اور ایم پی اے زمرک خان اچکزئی نے مظاہرین سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے مظاہرین کے ساتھ اظہارِ افسوس کیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی وفد یہاں متاثرین کے دکھ میں شریک ہونے اور ان کے مسائل سننے کے لیے آیا ہے۔

مذاکرات کے دوران مظاہرین کے تحفظات کو سنجیدگی سے سنا گیا، جبکہ حکومتی وفد کے مطابق بات چیت کے پہلے دور میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے اور دوسرے مرحلے میں مزید پیشرفت کی امید ہے۔

معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی نے کہا کہ صوبائی حکومت مسئلے کے پُرامن حل اور مظاہرین کے تحفظات دور کرنے کے لیے سنجیدہ ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مذاکرات کے دوسرے دور میں بھی مثبت پیشرفت ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.